Posts

Showing posts from September, 2022

سامان سے لدا ھوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ھواؤں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب

Image
 سامان سے لدا ھوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ھواؤں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ھلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ھیں۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ھو، وھی پھینک دیں گے۔ جہاز کا ‏زیادہ تر لوڈ ایک ھی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ھیں۔ انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ھلاکت کا یقین ھو گیا، جب ‏ھوش آیا تو کیا دیکھتا ھے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ھے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وھاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر ‏بسر کرتا رھا۔ ایک دن ایسا ھوا کہ وہ کھانا پکا رھا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔ اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔ اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پ